نام شہرت نا ہی عزت چاہیے |
مجھکو اس دنیا سے رُخصت چاہیے |
کشتی میری ساحلوں پر ڈوبی ہے |
میرے جیسی کس کو قسمت چاہیے |
دیکھ جس کو آنکھیں ویراں ہوگئیں |
مجھکو ان خوابوں کی قیمت چاہیے |
فطرتیں جو سانپ جیسی رکھتے ہوں |
ایسے یاروں کی نہ سنگت چاہیے |
چاہتا ہے یہ زمانہ ہم سے کیا ؟ |
سانس لینے پر بھی رشوت چاہیے |
اب میں گھبراتا نہیں تنہائی سے |
اب نہ انسانوں کی صحبت چاہیے |
یاخدایا لے لے میرا حافظہ |
نیند میں رہنے کی غفلت چاہیے |
مجھ سے اب یہ زندگی کٹتی نہیں |
مر بھی جاؤں اتنی غیرت چاہیے |
اس جہاں میں رہ کے اب کرنا ہے کیا |
عیش و عشرت ناہی دولت چاہیے |
اے فرشتوں لے چلو اب اُس جہاں |
اب نہ مجھ کو کچھ بھی مہلت چاہیے |
ہوگئے ہیں بیوہ میرے سارےخواب |
میری اِن آنکھوں کو عِدّت چاہیے |
عشق کرنے کی سزا کچھ ایسی ہو |
دیکھے دنیا ایسی عِبرت چاہیے |
معلومات