تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Asym Raza
@Aliizm
21 ستمبر 2023
رباعی
Asym Raza
@Aliizm
بھلا کب جی رہا تھا وہ
ملی اب زندگی اس کو
اذیت ختم شد آخر
خدایا ! شکر ہے تیرا
شہیدِ فراقِ پدر۔ عمار فاروق
2
29
26 جولائی 2023
رباعی
Asym Raza
@Aliizm
غرورِ سطوت و حشمت بھی توڑ سکتا ہے
شقی ٕ قلب کی گردن مروڑ سکتا ہے
حسین ع ابن علی ع نے بتایا کربل میں
نبی ﷺ کا لعل ع سمندر بھی موڑ سکتا ہے
نبی کا لعل
1
21
12 مئی 2023
موزوں
Asym Raza
@Aliizm
بدر میں اس کے ہالے میں تری تصویر دکھتی ہے
دہر کے ہراجالے میں تری تصویر دکھتی ہے
میں رب سے مانگنے کو جب کبھی انکو اٹھاتا ہوں
مجھے ہاتھوں کے پیالے میں تری تصویر دکھتی ہے
تصویر
0
28
8 مئی 2023
موزوں
Asym Raza
@Aliizm
ان دنوں ہم پہ جو مسلط ہے
کچھ نہیں جز عذابِ قدرت ہے
روز آٸین کو کرے انگلی
کس قدر ڈھیٹ یہ حکومت ہے
امپورٹڈ حکومت نا منظور
0
25
25 مارچ 2023
برائے تنقید
Asym Raza
@Aliizm
وہ اگر راستے میں مل جائے
زندگی مسکرائے کھل جائے
اس قدر خوشنما سراپا ہے
رند کیا پارسا بھی ہل جائے
توبہ شکن
2
247
16 جولائی 2021
برائے تنقید
Asym Raza
@Aliizm
خودی اپنی دبانے سے بڑا نقصان ہوتا ہے
یونہی سر کو جھکانے سے بڑا نقصان ہوتا ہے
جنہیں سو بار پرکھا ہو جنہیں سو بار جانچا ہو
انہیں پھر آزمانے سے بڑا نقصان ہوتا ہے
بھلے کچھ لاٹ مدھم ہے مگر رستہ تو روشن ہے؟
دِیئے ننھے بجھانے سے بڑا نقصان ہوتا ہے
بڑا نقصان ہوتا ہے
2
30
16 جولائی 2021
برائے تنقید
Asym Raza
@Aliizm
بہاریں مسکرائیں تو مجھے تم یاد آتے ہو
خزائیں جب رلائیں تو مجھے تم یاد آتے ہو
ستارے استعارے ہیں تری پرنور آنکھوں کے
یہ تارے جھلملائیں تو مجھے تم یاد آتے ہو
دسمبر کے مہینے کی سلگتی سرد راتوں میں
امنگیں سر اٹھائیں تو مجھے تم یاد آتے ہو
مجھے تم یاد آتے ہو
1
397
معلومات