تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
15 جنوری 2022
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
مسلسل آزماتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے
"خلش دل کی بڑھاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے"
سبھی شمعیں بجھاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے
اندھیرے کو بڑھاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے
چلا کر بغض و نفرت کی ہوا اے میڈیا والو!
محبت کو مٹاتے ہو یہ تم اچھا نہیں کرتے
یہ تم اچھا نہیں کرتے
0
171
29 مئی 2021
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
سچ بولتے ہیں ہم کو بہانے نہیں آتے
محفل میں کسی دل کو دکھانے نہیں آتے
نفرت ہی کی ہونے لگی ہر دن یہاں باتیں
کیوں لب پہ محبت کے ترانے نہیں آتے
قطعہ
0
91
27 مارچ 2021
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
جو غلامِ مصطفی ہو جائے گا
پھر وہ محبوبِ خدا ہو جائے گا
وردِ لب جس کے خدا ہو جائے گا
اس کا ہر اک غم ہَوا ہو جائے گا
کیا عجب تاثیر قولِ حق میں ہے
جو کہے گا پارسا ہو جائے گا
غزل
2
2
150
20 مارچ 2021
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
چھوڑ کر مجھ کو کیا گیا کوئی
لاش زندہ بنا گیا کوئی
رُخ سے پردہ اٹھا گیا کوئی
کر کے حیرت زدہ گیا کوئی
آئینہ رکھ کے سامنے میرے
عیب سارے دکھا گیا کوئی
غزل
1
59
5 مارچ 2021
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
کسی بھی فعلِ ناحق کی طرفداری نہیں کرتے
منافق بن کے ہم اپنوں سے غداری نہیں کرتے
میاں مومن ہیں ہم للکار کر لڑتے ہیں میداں میں
جنابِ من کبھی ہم لوگ عیاری نہیں کرتے
قطعہ
1
184
18 جنوری 2021
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
ہم نے کیسے گزارے صنم
روز و شب بن تمہارے صنم
عشق کا تم ہو دریا اگر
ہم ہیں اس کے کنارے صنم
قطعہ
0
137
17 دسمبر 2020
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
کچھ لوگ اسی زعم میں اب ضد پہ اڑے ہیں
بونے ہیں مگر خود کو بڑا بول رہے ہیں
جا کر انہیں یہ بات بتا دے کوئی خالؔد
ہے جو کہ حقیقت میں بڑے وہ ہی بڑے ہیں
قطعہ
0
94
29 اگست 2020
موزوں
Abdul Lateef Khalid
@Abdullateefkhalid
جو بھی ماں باپ کو ستاتے ہیں
وہ بھی تاعمر روتے رہتے ہیں
اشکِ مظلوم جب نکلتاہے
عرش کے سب ستون ہلتے ہیں
خوف جن کو ہے آخرت کا وہ
ہر قدم پھونک پھونک رکھتے ہیں
غزل
1
162
معلومات