| چھوڑ کر مجھ کو کیا گیا کوئی |
| لاش زندہ بنا گیا کوئی |
| رُخ سے پردہ اٹھا گیا کوئی |
| کر کے حیرت زدہ گیا کوئی |
| آئینہ رکھ کے سامنے میرے |
| عیب سارے دکھا گیا کوئی |
| آج پھر دیکھیے لبِ دریا |
| ریت کا گھر بنا گیا کوئی |
| ایک شب خواب میں مرے آ کر |
| دردِ فرقت بڑھا گیا کوئی |
| ملک گلزار تھا مرا لیکن |
| اس کو صحرا بنا گیا کوئی |
| محوِ حیرت ہوں میں کہ اے خالؔد |
| مجھ سے مجھ کو چرا گیا کوئی |
معلومات