ہماری سائٹ پر اپنی شاعری کیسے شائع کریں؟




14 اکتوبر، 2014
تقطیع اور اصلاح سیکشن میں آپ جو بھی شاعری لکھتے ہیں صرف آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں، اس لنک کو آپ کسی کیساتھ شیئر نہیں کر سکتے. اگر آپ لنک شیئر کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی شاعری کسی کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے. سب سے پہلے اپنی شاعری تقطیع سیکشن میں لکھیں. تقطیع کے نتیجے والے صفحے پر اوپر ایک بٹن بنا ہو گا،(ِ) جس پر کلک کرنے پر آپ سے عنوان، وغیرہ پوچھا جائے گا. اس کے بعد آپ کو شاعری کا مستقل پتہ فراہم کر دیا جائے گا اور آپ کی شاعری (موزوں اور کم از کم چار مصرعے ہونے کی صورت میں) "بلاگ" پر اور آپ کے اپنے پرفائل پر نمودار ہو جائے گی، جس کو اب کوئی بھی دیکھ سکے گا اور اس پر تبصرہ کر سکے گا- نوٹ: شاعری شائع کرنے کے لئے لاگ ان ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اپنی بیاض میں شاعری شامل کرنے کے لئے اشاعت پر کلک کریں اور اس کے بعد 'نئی شاعری' پر کلک کریں۔ .

نوٹ: گو کہ اس سائٹ پر اظہار کی مکمل آزادی ہے، لیکن کسی بھی طرح کی شاعری جو لسانی، قومی یا مذہبی منافرت یا ہجو گوئی پر مبنی ہو، اس کو بغیر اطلاع کے حذف کرنے کا اختیار انتظامیہ محفوظ رکھتی ہے۔


2136
سر کیا شاعری داخل کرنے کے بعد دیلیٹ کر سکتے ہیں۔ مجھ سے ایک ہی غزل دو دفعہ داخل ہو گئی ہے۔

0
جی ہاں، بلکل یہ آپشن فراہم ہے۔

سر کیا جو شاعری اپلوڈ کر چکے ہیں اس کو سب دیکھ سکتے ہیں ۔ سب کے پاس جائے گی۔۔ گوگل پر ہم کس طرح اپنی شاعری شائعنکر سکتے ہیں

0
اگر آپ شائع کریں تو سب دیکھ سکتے ہیں۔ شائع نہ کریں تو صرف آپ دیکھ سکتے ہیں۔ گوگل پر بھی صرف شائع شدہ شاعری سرچ ہو سکتی ہے۔

اگر شائع نہ کرنا چاہیں تو نئی شاعری داخل کرتے وقت "شائع کریں" کو چیک ✔ نہ کریں۔

سلام جناب،
رہنمائی کیجئے۔
جو کلام آپ عروض پر شائع کرچکے ہیں کیا
1)وہ گوگل پر تلاش کیا جا سکتا ہے . اگر ہاں تو کیسے؟
2)(سرقہ بازی) what about plagiarism
Can't someone get your work published on some other forum such as
ریختہ ؟
?Or into a hard paper book

عروض & If so happens what WRITER
?do in turn
رہنمائی کیجئے