14 اکتوبر، 2014
تقطیع اور اصلاح سیکشن میں آپ جو بھی شاعری لکھتے ہیں صرف آپ اس کو دیکھ سکتے ہیں، اس لنک کو آپ کسی کیساتھ شیئر نہیں کر سکتے. اگر آپ لنک شیئر کرنا چاہتے ہیں یا پھر اپنی شاعری کسی کو دکھانا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ کار درج ذیل ہے. سب سے پہلے اپنی شاعری تقطیع سیکشن میں لکھیں. تقطیع کے نتیجے والے صفحے پر اوپر ایک بٹن بنا ہو گا،(ِ) جس پر کلک کرنے پر آپ سے عنوان، وغیرہ پوچھا جائے گا. اس کے بعد آپ کو شاعری کا مستقل پتہ فراہم کر دیا جائے گا اور آپ کی شاعری (موزوں اور کم از کم چار مصرعے ہونے کی صورت میں) "بلاگ" پر اور آپ کے اپنے پرفائل پر نمودار ہو جائے گی، جس کو اب کوئی بھی دیکھ سکے گا اور اس پر تبصرہ کر سکے گا- نوٹ: شاعری شائع کرنے کے لئے لاگ ان ہونا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ اپنی بیاض میں شاعری شامل کرنے کے لئے اشاعت پر کلک کریں اور اس کے بعد 'نئی شاعری' پر کلک کریں۔
.
نوٹ: گو کہ اس سائٹ پر اظہار کی مکمل آزادی ہے، لیکن کسی بھی طرح کی شاعری جو لسانی، قومی یا مذہبی منافرت یا ہجو گوئی پر مبنی ہو، اس کو بغیر اطلاع کے حذف کرنے کا اختیار انتظامیہ محفوظ رکھتی ہے۔
معلومات