اگر وہ کہہ دے حبیب کر لوں۔
اسے ہی اپنا نصیب کر لوں۔
قریب اتنا رہوں میں اس کے
کہ دل کی حالت عجیب کر لوں۔
بنا کہ اپنا وجود بیمار
اس کو اپنا طبیب کر لوں۔
اسے ہی چاہوں میں تا عمر اب
سبھی کو باقی رقیب کر لوں۔
لکھوں میں اس پر کتاب ایسی
کہ تن ہی سارا ادیب کر لوں۔

16
728
بہت خوب۔۔۔ وااااااااااہ۔۔۔ چھوٹی بحر میں عمدہ غزل

شکر گزار

خوووووب

شکر گزار

0
لکھوں میں اس پر کتاب ایسی
اگر اس کو ایسا لکھتے تو زیادہ مناسب تھا

لکھوں میں اس پہ کتاب ایسی
ویسے درست لکھا ہے مگر پہ لگانے سے فقرہ میں زیادہ نکھار آۓ گا ۔۔شکریہ

پہ کو ہجاۓ بلند اور ہجاۓ کوتاہ دونوں میں استعمال کر سکتے ہیں

شکریہ جناب

جزاک اللہ

0
انتہائی عمدہ کلام❤️

شکر گزار

بنا کے اپنا وجود بیمار
اس کو اپنا طبیب کر لوں

کیا ندرتِ خیال ہے !

شکر گزار

0
https://youtu.be/KKF4Ey4O9eY
یہ آپ کی غزل اس پر اپلوڈ کر دی ہے شکریہ ۔اگر کوئی اور اچھا کلام ہو تو بتائیے گا پڑھنے کے لیے۔۔۔۔

جزاک اللہ

0
اس غزل میں لفظوں کا چناؤں اچھا تھا

شکریہ

0