علم میرا ذرا کتابی ہے
سوچ تھوڑی سی انقلابی ہے
ذہن پختہ نہیں ابھی میرا
اس میں ہر وقت اضطرابی ہے
شکل تو مومنوں سی پائی ہے
دل میں بچہ بڑا شرابی ہے
خواہشیں پر لگا کے اڑتی ہیں
ان میں یہ ہی تو اک خرابی ہے
زندگی کیا ہے اب سمجھ آئی
کچھ حقیقت نہیں سرابی ہے

7
98
ذہن کی پختگی کو زمانے لگتے ہیں

کلام بہت اچھا ہے ۔۔۔ املا کی غلطی کی نشان دہی کرنی ہے ۔۔۔
ذہن میں ز کی جگہ ذ آئے گی ۔۔۔۔

جناب کلام پسند کرنے کا شکریہ ۔ اور املا کی غلطی کی نشاندہی کے لیے ممنون ۔

0
آپ کا بہت بہت ممنون ہوں ۔۔۔ آپکا شکریہ ادا کرنے کا شکریہ ۔۔۔ شاعری اور ادب کا شوق ہے ۔۔۔ آپ کو پڑھ کر اچھا لگتا ہے

چھوٹی بحر میں آپ بہت کچھ گئے جناب یہ ہی پختگی ہے سلامت رہیں

ماشااللہ !!

شاہد صاحب بہت خوب۔۔۔
ایک رائے پیش خدمت ہے،

"علم میرا ذرا کتابی ہے"

کیونکہ فکر انقلابی اور
علم کتابی
شعر کو زیادہ موزوں معنی دے گا۔
سلامت رہیں!
عدنان مغل

رہنمائی کا شکریہ جناب

0