Circle Image

Ali Mohsin

@alimohsin10226

درد کا دل سے واسطہ ہے کوئی
عشق سے غم کا رابطہ ہے کوئی
دل کو دل سے ہی تو ملانا ہے
اس میں کیا اتنا فاصلہ ہے کوئی
تم جسے زندگی سمجھتے ہو
چند سانسوں کا سلسلہ ہے کوئی

0
69
آ کہ مجھ کو تو مکمل کر دے
اپنی یادوں سے یا پاگل کر دے
مجھ کو چھو اپنے حسیں ہاتھوں سے
میری رگ رگ کو تو صندل کردے
آنکھیں پیاسی ہیں تجھے تکنے کو
دل کے صحرا کو بھی جل تھل کر دے

0
59
جب ترے جیسے میں یاروں کی طرف دیکھتا ہوں
اپنی قسمت کے ستاروں کی طرف دیکھتا ہوں
یوں تو محفل میں مری سب پہ نظر ہوتی ہے
میں مگر تیرے اشاروں کی طرف دیکھتا ہوں
میں کسی قافلے سے بچھڑا پرندہ ہوں جو
آتے جاتے سبھی ڈاروں کی طرف دیکھتا ہوں

0
87
پاس آتے ہوئے بھی فاصلے بڑھتے گئے
جب کسی اور سے ترے رابطے بڑھتے گئے
رستے کے پتھروں کا لاکھ شکریہ کہ ہم
گرنے سے اور بھی سنبھلتے گئے بڑھتے گئے
پہلے نزدیک ہی منزل دکھائی دی مگر
جو کبھی ہم چلے تو راستے بڑھتے گئے

0
100
ہر اندھیرے سے روشنی ہو گی
یعنی قسمت بدل گئی ہو گی
ہم کو مرنا پڑے گا پہلے پہل
اس کے پھر بعد زندگی ہو گی
تم محبت کی بات کرتے ہو
اس سے بہتر تو خود کشی ہو گی

0
187
وہ چاند ہے اگر تو ستاروں کے بیچ ہے
یعنی وہ اک حسیں ہی ہزاروں کے بیچ ہے

0
34