درد کا دل سے واسطہ ہے کوئی
عشق سے غم کا رابطہ ہے کوئی
دل کو دل سے ہی تو ملانا ہے
اس میں کیا اتنا فاصلہ ہے کوئی
تم جسے زندگی سمجھتے ہو
چند سانسوں کا سلسلہ ہے کوئی
جانے والے کبھی نہیں آتے
تیرا لوٹ آنا معجزہ ہے کوئی
عشق سے زندہ بچ نکلنا ہے
کیا مرے دوست راستہ ہے کوئی

0
65