| ہر اندھیرے سے روشنی ہو گی |
| یعنی قسمت بدل گئی ہو گی |
| ہم کو مرنا پڑے گا پہلے پہل |
| اس کے پھر بعد زندگی ہو گی |
| تم محبت کی بات کرتے ہو |
| اس سے بہتر تو خود کشی ہو گی |
| جب میں واپس پلٹ کے آؤ گا |
| تو کسی اور کی ہو گئی ہو گی |
| کون مدت کے بعد آیا ہے |
| دیکھو تو یہ وہی وہی ہو گی |
معلومات