Circle Image

Sufyan Bilal

@SufyanBilal

یہ بات، کہ وقت کے ساتھ ساتھ آپ کو سب کچھ مل جاتا ہے، مجھے بہت مبہم اور ناقص معلوم ہوتی ہے۔ جب یہ ممکن ہی نہیں کہ کوئی مردِ مجاہد حال سے مستقبل ایک لمحہ ہی گزار سکے یا اُس پر آنے والے حالات و واقعات کا زرا سا بھی عقدہ کھلے، تو یہ بات کہ مستقبل میں سب ٹھیک ہو جائے گا، درست معلوم نہیں ہوتی۔ بعض لوگوں کے نزدیک یہ بات صرف اگلے بندے کی دھاڑس بندھانے کے لئے کہی جاتی ہے۔ اِسی کو عرفِ عام میں امید یا آس کہا گیا ہے۔ میں، زندگی کے جس موڑ پر ہوں، جن حالات کا مجھے سامنا ہے، جس تگ و دَو میں میرے شب و روز غلطاں ہیں، اِن باتوں کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ نہ ہی اس امید کے دھارے میں شامل ہو کر ساری زندگی انتظار کر سکتا ہوں۔ بعض اوقات خیال آتا ہے کہ جس نے بغیر پوچھے زندگی جیسے جبر سے نواز دیا ہے، اُس سے مشورہ کیے بغیر یہ مہلک اور بد تر زندگی اُسے لوٹا دوں۔ اِس وقت، جب میں اپنے دلی جذبات رقم کر رہا ہوں تو میرے شعور میں یہ بات موجود ہے کہ میں انصاف نہیں کر پا رہا۔ زندگی کے صرف تین مشکل مہینے، بے فکرے اور خوبصورت چوبیس سالوں پر حاوی کرنا زیادتی ہے۔ لیکن آخرکار یہ کیسی مایوسی ہے جو میرے اندرون سے چپک بیٹھی ہے اور جان چھوڑنے کا نام ہی نہ

1
65
اب وہ گُم سُم پھرتی ہو گی
تاروں کو بھی تَکتی ہو گی
اللہ جانے، کیا کرتی ہے؟
اللہ جانے، کیسی ہو گی؟
سکھ کے سپنے، دل میں لے کر
سارے دکھ وہ بُھولی ہو گی

0
92
سراب کیا ہے؟ سراب یہی ہے کہ ایک لق و دق صحرا میں ایک پیاسا مسافر دور ایک چمکتی ہوئی چیز کو دیکھتا ہے اور سمجھتا ہے کہ یہ شاید ریت چمک رہی ہے۔ لیکن جب پاس جا کہ دیکھتا ہے تو وہاں پر ریت نہیں بلکہ پانی ہوتا ہے۔سفیان بلال

115
دل کو فریب ہائے تمنا نہیں دیا
کشتی کو ڈوبنا تھا، کنارہ نہیں دیا
تیرے سوا کوئی نہیں راہِ خیال میں
تیرے سوا کسی کو یہ رتبہ نہیں دیا
تِنکا تھا ڈوبتے کا سہارا مرے ندیم
تنکے کو ڈوبتے کا سہارا نہیں دیا

0
79
شعلہ سا بن کے دامنِ دل کے قریں رہے
تُو ہے یہاں تو چاہتا ہوں بس یہیں رہے
خود اپنی زندگی کو سنوارا نہیں میں نے
خود اپنا انتخاب تھا ہر پل غمیں رہے
جاتے ہوئے نگاہ میں رکھنا کدورتیں
ایسا نہ ہو وصال کا مجھ کو یقیں رہے

2
128
چلتی بس میں تنہا تنہا
منزل کی جانب آوارہ
انجانا سا ڈر ہے، کیوں ہے
بانہیں کیوں بوجھل ہیں میری
اور ہاتھوں میں رعشہ کیسا؟
راہوں میں رکتی ہے جونہی

80