Circle Image

Saba noreen

@Saba

اے فلاں ابن فلاں جو بھی ہے تمھارا نسب
فَاِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ: وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ: 
(ترجمہ: تو جب تم فارغ ہو تو خوب کوشش کرو:اور اپنے رب ہی کی طرف رغبت رکھو)

1
135
کوئی بھی مجھ سے ملا اپنے عکس ہی سے ملا
بشر کے روپ میں رہ کر بھی آئینہ ہوں میں

0
103
کئی بار خدا مل جاتا ہے اس دنیا کے بت خانوں میں
دیکھے ہیں قلندر بھی میں نے چلتے پھرتے انسانوں میں
مزدور ولی ہو جاتا ہے قیدی بھی بری ہو جاتا ہے
دیکھے ہیں سمندر بھی میں نے ان دشت بھرے ویرانوں میں
خالی دامن رہ جاتے ہیں ساری دنیا کو پا کر بھی
دیکھے ہیں سکندر بھی میں نے دنیا کے قبرستانوں میں

2
249
بہت سے رنگ سجا کر میں اپنی آنکھوں میں
یہ چاہتی ہوں کہ تصویر تیری بن جائے

2
204
سنو!!!
کوئی صدا دو نا !
مجھے اپنا پتہ دو نا !
برس جائے فقط مجھ پر
وفا کی وہ گھٹا دو نا !
برستی تیز یہ بارش

23
1447
اک جزیرہ اور سمندر کوبکو پھیلا ہوا
روح پاکیزہ ہو چاہے تن بدن میلا ہوا
ایسا سناٹا ہو جس میں دھڑکنیں چلّا اٹھیں
یوں لگے جیسے ابھی تک میں نہیں پیدا ہوا

0
95
وہ خود کو حالم سمجھ رہا ہے
جو خود کو عالم سمجھ رہا ہے
زبان اس کی ادب سے عاری
ہر اک کو ظالم سمجھ رہا ہے
سمجھتا ہے وہ رعایہ سب کو
وہ خود کو حاکم سمجھ رہا ہے

0
118

6
217