سنو!!!
کوئی صدا دو نا !
مجھے اپنا پتہ دو نا !
برس جائے فقط مجھ پر
وفا کی وہ گھٹا دو نا !
برستی تیز یہ بارش
مجھے دیکھو ستاتی ہے
اکیلی ہوں تمھارے بن
یہ بادل کو بتاتی ہے
مجھے بےحد چڑاتی ہے
سنو!!!
اسے بتلاؤ نا آ کر
کہ میری یاد میں تم بھی
کہیں چپ چاپ بیٹھے ہو
ہو تم بھی میرے بن تنہا
اداس تم بھی رہتے ہو
اسے سمجھاؤ نا آ کر
کہ یہ احساسِ تنہائی
مجھے ہی کیوں دلاتی ہے؟؟؟
مجھے ہی کیوں ستاتی ہے؟؟؟
نہیں ہوگا یہ سب تم سے
چلو چھوڑو ستانے دو

23
1325
مبہم انداز بیاں، غیر مستعمل ترکیب، ناقص خیال ۔۔۔ابھی رومانوی شاعری مزید پڑھیں

0
مزید یہ کہ شعر میں وزن بھی درست نہیں ۔۔۔چار یا پانچ میں وزن پورا نہیں آپ اپنی غزل کو یہاں اصلاح میں پوسٹ کریں تو پتا چل جائے گا

بہت شکریہ محترم آپ کی تنقید سر آنکھوں پر اور میں نے نظم کو براۓ اصلاح میں بھی ﮈال دیا
مزید سوچا صاحب نقاد ہی کو رہنمائی کے لئے پڑھا جاۓ اور ایسا ہی کیا وہا ں آپ ہی کی ایک غزل پر تبصرے بھی پڑھے جہاں آپ نے صاحب نقاد کو کچھ یوں جواب دیا ہے

باقی رہا میری کاوش پر آپ کا تفصیلی تبصرہ تو حسب توقع اور حسب معمول آپ نے صرف عیب گنوائے یعنی یکطرفہ متعصبانہ اور حوصلہ شکن قسم کا تبصرہ تھا ۔میں مگر آپ کی اس غزل سے تھوڑا بہتر سلوک کروں گا یعنی تنقید کے ساتھ نمک برابر تعریف بھی کر دوں گا کہ میں معتدل ادبی مزاج رکھتا ہوں ترقی پسند ہوں انتہا پسند نہیں

حوصلہ شکن تبصرہ .........
امید ہے آپ میری عرض اپنے ہی ان الفاظ کی جانچ سے سمجھ گئے ہوں گے

صبا صاحبہ - آپکی یہ کوشش اچھی ہے اور اچھی ہو سکتی ہے -
آپ کے مصرعے بہت رواں ہیں کچھ وزن میں نہیں ہیں - ان کو پہلے ٹھیک کریں - خیال پر بات بعد میں
ایک ممکنہ صورت یہ ہوسکتی ہے

سنو!!!
صدا کوئ کبھی دو نا !
مجھے اپنا پتہ دو نا !
برس جائے فقط مجھ پر
وفا کی وہ گھٹا دو نا !
برستی تیز یہ بارش
مجھے دیکھو ستاتی ہے
اکیلی ہوں تمھارے بن
یہ بادل کو بتاتی ہے
مجھے بےحد چڑاتی ہے
سنو!!!
اسے بتلاؤ نا آ کر
کہ میری یاد میں تم بھی
کہیں چپ چاپ بیٹھے ہو
ہو تم بھی میرے بن تنہا
اداسی میں ہی رہتے ہو
اسے سمجھاؤ نا آ کر
کہ یہ احساسِ تنہائی
مجھے ہی کیوں دلاتی ہے؟؟؟
مجھے ہی کیوں ستاتی ہے؟؟؟
نہیں ہوگا یہ سب تم سے
چلو چھوڑو ستانے دو

بہت شکریہ محترم
بےحد مشکور ہوں اصلاح کے لئے
جزاک اللہ☺

0
وہ موضوع اور تھا آپ کی شاعری اتنی نا پختہ ہے کے میں نے ہاتھ ہولا رکھا ہے ۔۔۔آپ اپنی بے وزن شاعری کی اصلاح کریں نا کہ میرے کسی اور کے ساتھ بات چیت کو یہاں quote کریں

میں آپ کی تنقید اور تبصرہ من وعن قبول کرتی ہوں
اور اپنی کم علمی کا اعتراف بھی لیکن آپ ادب سے وابستہ ہیں محترم یہ اندازبیاں جچتا نہیں ہے
اپنے قیمتی وقت سے وقت نکال کر میری ناقص نظم پر تبصرہ کیا آپ نے بےحد مشکور ہوں اور امید کرتی ہوں
یوں ہاتھ ہولا رکھنے کی بجاۓ آپ الفاظ ہولے رکھ کر رہنمائی فرمائیں گے ☺

ہم تو ایک ہی مصرع پہ سرورِ وجد میں ہیں
ہو تم بھی میرے بن تنہا

چلو اگر الفاظ ادبی نہیں تو آپ خود ادب سے اور تنقید سے نا آشنا ہو ۔میری تنقید ایک عامیانہ غزل پر ہے نا کہ آپ پر ۔اس کا دفاع کریں وہ تو آپ کرتی نہیں بلکہ صرف یہ کہ رہی ہو کہ غزل ایسی ہی ہے بس آرام سے گولی مار دیں ۔گولی سے بندہ مر ہی جاتا ہے چاہے آرام سے لگے یا زور سے ۔ سمجھی آپ ؟ باقی زور کا فائدہ یہ ہے کہ انسان ذرا ہوش میں آ جاتا ہے ۔ جو کہ آپ لگتا ہے گولی کارگر ہوئی ہے

0
کاشف صاحب برا مت مانئے - ہر بات کی ایک حد ہوتی ہے -
آپ دوسروں پر اس شدومد سے اعتراض کر رہے ہیں کا جیسے آپ بڑے عالم فاضل ہیں۔
میں آپ کو آپ کے کلام کی حقیقت بتاتا ہوں
آپ زرا اپنے گریبان میں جھانک کے دیکھیں- آپ کی تو بنیادی اردو تک درست نہیں ہے اور آپ کرتے ہیں اوروں پہ تنقید۔
یہی دیکھ لیں جو ابھی آپ نے لکھا ہے
" آپ خود ادب سے اور تنقید سے نا آشنا ہو "
آپ کو اتنا بھی نہیں پتہ کہ آپ کی ضمیر "ہو" نہیں ہوتی بلکہ "ہیں" ہوتی ہے
آگے لکھتے ہیں
" بلکہ صرف یہ کہ رہی ہو"
آپ کو پتہ ہونا چاہئے کہ یہاں "ہو" نہیں آۓ گا "ہیں" آئیگا۔
آپ کے کلام میں مذکر مؤنث کی غلطیاں ہوتی ہیں -
آپ اصطلاحات کا غلط استعمال کرتے ہیں
آپ کے اکثر اشعار دو لخت ہوتے ہیں
تعقیدِ لفظی و معنوی سے بھر پور ہوتے ہیں
اور میں یہ کسی ذاتی عناد میں نہیں کہ رہا میں آپ کے کلام سے ان سب باتوں کی مثالیں نکال کر دکھا سکتا ہوں
بلکہ پچھلی دفعہ میں نے نکال کی بتائ بھی تھیں جسے آپ نے در خورِ اعتنا نہ سمجھا،

اس کے جواب میں آپ مجھ پہ چڑھ دوڑنے کے بجاۓ علمی جوابات دیجے تو یہ ایک شائستہ رویہ ہوگا۔
میں آپ کا کو جانتا بھی نہیں نہ ہی آپ سے کوئ ذاتی عناد ہے
میں آپ کو صرف یہ بتا رہا ہوں کہ آپ ذرا اپنی طرف نظر کیجیے خود کو اس قابل بنائے کہ دوسروں پہ تنقید کر سکیں تبھی یہ سب اچھا لگتا ہے
ایک بار پھر کہوں گا گالیاں نہیں دیں صرف علمی طور پہ ثابت کریں کہ میں غلط ہوں میں آپ سے معافی مانگ لوں گا

تم ایک پاگل سنکی انتہائی گھٹیا انسان ہو جہنم میں جاؤ میری طرف سے

0
یہ فقرہ زبان کی غلطی سے پاک ہے ؟ پلیز وضاحت کریں

0
یا یہ فقرہ کہ تم نقاد کے نام پر کالا کلنک ہو ؟
یہاں کلنک درست آیا ہے ۔بولو مطلب بکو یا بھونکو آنا چاہیے ؟
وضاحت کریں

0
یا یہ کہ میں تنقید کروں یا کچھ کروں تو ماما لگتا ہے گھونچو ؟
یہ گھونچو کا استمعال اردو زبان میں کیسا ہے ؟ ترقی پسند یا تحقیق طلب ؟

0
?

0
آخری فقرہ کہ وہ کونسا کیڑا ہے جو تجھے دوسروں کے معاملات میں گھسیڑ تا ہے ؟ یہاں کیڑے کا لفظ اضطراری ہے یا اضطرابی ؟ علم و نحو میں کیا دلیل ہو گی کہ یہ جو کیڑا ہے یہ ابھی پیدا ہوا یا فقرہ میں کیڑے کی جگہ ارشد ہونا چاہیے ۔
زباں و بیاں میں دلائل دیں ۔

0
اوہ میرے اللہ
کاشف علی عباس صاحب وہ آئینہ جو آپ دوسروں کو دکھاتے ہیں خود بھی ضرور دیکھئے گا آپ کا انداز اور الفاظ ادب سے محروم ہے
باقی رہی میری شاعری کی بات تو میں نے تسلیم کیا ہے اور اسی لئے براۓ اصلاح میں لکھ دی ہے تاکہ صاحب علم لوگوں سے کچھ سیکھ اور سمجھ سکوں لیکن صد افسوس جو الفاظ آپ نے محترم ارشد صاحب کے لئے استعمال کئے اور جواب میں انکی طرف سے اس خاموشی کے ردعمل سے الحمدللہ میں جان گئی ہوں کہ نقاد کے نام پر کلنک کون ہے اور صاحب علم کون ہے
آپ کا بہت شکریہ مجھے آپ سے مزید رہنمائی ہرگز درکار نہیں
جزاک اللہ

رہنمائی کی ضرورت ہو یا نہ ہو جب یہاں پوسٹ ہو گا کچھ تو تبصرہ کا حق سب رکھتے ہیں اگر تکلیف ہوتی ہے تو مت پوسٹ کرو بے تکی شاعری اور جب کر دی ہے تو تنقید بھی ملے گی تو آپ کی نا تو کسی نے رہ نمائی کی ہے نہ ضرورت ہے ہاں اک فضول شاعری پر تنقید کی ہے جو میرا حق ہے کہ یہ اس جگہ پوسٹ ہوئی ۔

0
رہی بات اس شخص کی تو میں نے صرف زبان کی اصلاح چاہی ہے چند فقرے درج کر کے - آپ اور فضول لکھو گی اور سخت تنقید ہو گی آپ سے پوچھ کر نہیں ہو گی نہیں چاہیے تو اپنی اس عظیم شاعری کو یہاں پوسٹ مت کرو

0
جی بہتر ☺

0
?

0
معزز ممبران سے گزارش ہے تنقید ضرور کریں لیکن تمیز کے دائرے میں رہ کر تاکہ ہماری کمیونیٹی کا ماحول اچھا رہے اور نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہو۔

بہت شکریہ :)

بہت شکریہ سید زیشان اصغر صاحب
اللہ پاک خوشیاں عطا فرمائیں آمین

0