| کئی بار خدا مل جاتا ہے اس دنیا کے بت خانوں میں |
| دیکھے ہیں قلندر بھی میں نے چلتے پھرتے انسانوں میں |
| مزدور ولی ہو جاتا ہے قیدی بھی بری ہو جاتا ہے |
| دیکھے ہیں سمندر بھی میں نے ان دشت بھرے ویرانوں میں |
| خالی دامن رہ جاتے ہیں ساری دنیا کو پا کر بھی |
| دیکھے ہیں سکندر بھی میں نے دنیا کے قبرستانوں میں |
معلومات