Circle Image

soofi nadir ali sattari

@NadirAli123

تیرے دیدار سے جاناں قرار اس دل کو ملتا ہے

مجھے تیرے سوا کچھ یاد نہیں
ہُوا کیسے فدا کچھ یاد نہیں
برسوں سے ہوں خود کو ڈھونڈ رہا
مجھے اپنا پتہ کچھ یاد نہیں
اس تن من میں ہے تُو ہی تُو
اور میں ہوں کہاں کچھ یاد نہیں

0
13
ہاں مومن کے دل کی عبادت علی ہے
ہے کعبے میں جن کی ولادت علی ہے
نہ ان جیسا کوئی ہوا ہے جہاں میں
رسولِ خدا کی حمایت علی ہے
پکارا نبی نے ہے خیبر میں ان کو
ہے مرحب کو مارا وہ طاقت علی ہے

0
23
علی سے جس نے بھی منہ کو پھیرا تو سن لے اس کا بھلا نہ ہوگا
وہ جس سے راضی علی نہیں ہے تو اس سے راضی خدا نہ ہوگا
علی کی الفت کو ہی خدا نے رکھا ہے معیار بندگی کا
بغیر عشقِ علی کے روزے نمازیں کچھ بھی ادا نہ ہوگا
نبی علی سے علی نبی سے الگ نہیں ہے قسم خدا کی
ہے جس کے دل میں بھی بغصِ حیدر وہ عاشقِ مصطفیٰ نہ ہوگا

0
21
سخی بن سخی میرا مولا علی ہے
کہیں اور ایسی سخاوت نہ ہوگی
نبی پاک سے ہے علی کی جو الفت
کہیں اور ایسی محبت نہ ہوگی
پکارے محمد علی آگئے ہیں
لو خیبر میں شیرے جلی آگئے ہیں

1
87
ان کی باتیں بہار کی باتیں
میرے دل کے کرار کی باتیں
چاند اکثر ہی کرتا رہتا ہے
ان کے رخ کے نکھار کی باتیں
بادہ کش دیکھ کر ان آنکھوں کو
بھول بیٹھے خمار کی باتیں

120