مجھے تیرے سوا کچھ یاد نہیں
ہُوا کیسے فدا کچھ یاد نہیں
برسوں سے ہوں خود کو ڈھونڈ رہا
مجھے اپنا پتہ کچھ یاد نہیں
اس تن من میں ہے تُو ہی تُو
اور میں ہوں کہاں کچھ یاد نہیں
اس دل میں تیرا عشق رہا
اور تیری جفا کچھ یاد نہیں
نادر ماضی میں تھا بھی کیا
وہ تو اچھا ہوا کچھ یاد نہیں

0
13