ان کی باتیں بہار کی باتیں
میرے دل کے کرار کی باتیں
چاند اکثر ہی کرتا رہتا ہے
ان کے رخ کے نکھار کی باتیں
بادہ کش دیکھ کر ان آنکھوں کو
بھول بیٹھے خمار کی باتیں
پوچھو ان سے جو پڑے بسمل ہیں
تیغِ ابرُو کے وار کی باتیں
شاعروں نے کئی دیوان لکھے
جب چھڑی حُسنِ یار کی باتیں
ہم سے نادر کرو تو بہتر ہے
پیار والے کے پیار کی باتیں

120