Circle Image

Kazim Shirazi

@Kazim

طریقِ بیعت، اصولِ صحبت، الگ الگ ہے جدا جدا ہے
کہ شیخ و رندوں کی فکر و نیت، الگ الگ ہے جدا جدا ہے
یہاں پہ فن اور ہنر کی قیمت الگ الگ ہے جدا جدا ہے
قلم کا جادو زباں کی طاقت الگ الگ ہے جدا جدا ہے
کسی کے دامن میں اشکِ غم ہیں کسی کے دامن میں خوب گوہر
ہر آدمی کی ازل سے قسمت الگ الگ ہے جدا جدا ہے

0
پھولوں میں اگر عکس تمہارا نہیں ہوتا
خوشبو کا کبھی دہر میں چرچا نہیں ہوتا
کچھ ہم بھی نظر ان سے ملانے سے رہے ہیں
کچھ ان کی طرف سے بھی اشارہ نہیں ہوتا
ہوجاتے ہیں ہم جیسے ہی کچھ لوگ وگرنہ
ہر شخص محبت میں تو اندھا نہیں ہوتا

0
16
گلہ مجھ کو اگر ہے، تو اسی کا
ملال اس کو نہیں ہے بے رخی کا
چلن جب کہ نہیں ہے مخلصی کا
بھرم رکھا ہے پھر بھی دوستی کا
مجھے یوں چھوڑ کر اے جانے والے
خلا پورا نہ ہوگا اس کمی کا

0
17
نہ ہی غمخوار ہے کوئی نہ مسیحا اپنا
خود اٹھائے ہوئے پھرتے ہیں جنازہ اپنا
پست گر آج ہے تو کیا ہوا ان شاء اللہ
ایک دن چمکے گا قسمت کا ستارہ اپنا
یہ محبت ہے یہاں اول و آخر ہے وہی
ہم بدل سکتے نہیں دوسرا قبلہ اپنا

0
2
32
سوچتا ہوں تو مجھے سخت گھٹن ہوتی ہے
کیا محبت بھی تمنائے بدن ہوتی ہے
بعد تیرے، ترے بیمار کی حالت یوں ہے
۔۔سانس لیتا ہے تو سینے میں جلن ہوتی ہے۔۔
اس سے رشتہ تو نہیں ہے کوئی میرا لیکن
ساتھ اوروں کے جو دیکھوں تو جلن ہوتی ہے

0
24