پھولوں میں اگر عکس تمہارا نہیں ہوتا
خوشبو کا کبھی دہر میں چرچا نہیں ہوتا
کچھ ہم بھی نظر ان سے ملانے سے رہے ہیں
کچھ ان کی طرف سے بھی اشارہ نہیں ہوتا
ہوجاتے ہیں ہم جیسے ہی کچھ لوگ وگرنہ
ہر شخص محبت میں تو اندھا نہیں ہوتا
ہر شخص کو دل میں تو جگہ دی نہیں جاتی
ہر شخص دل و جان سے پیارا نہیں ہوتا
ہر شخص کے ہوجاتے ہیں ہم دل سے ہمیشہ
افسوس کبھی کوئی ہمارا نہیں ہوتا
یک طرفہ محبت کا یہ اک فائدہ تو ہے
عزت کا کبھی اس میں کباڑہ نہیں ہوتا
کچھ شاخ خودی بنتی ہیں انجام کا باعث
ہر شاخ پہ الّو کا بسیرا نہیں ہوتا
گزری ہے کہیں صبح تو کاٹی ہے کہیں رات
ہم خانہ بدوشوں کا ٹھکانا نہیں ہوتا
ہر شخص اسے دیکھ کے کہتا ہے یہ کاظم
اتنا بھی کوئی شخص تو پیارا نہیں ہوتا

0
16