| سوچتا ہوں تو مجھے سخت گھٹن ہوتی ہے |
| کیا محبت بھی تمنائے بدن ہوتی ہے |
| بعد تیرے، ترے بیمار کی حالت یوں ہے |
| ۔۔سانس لیتا ہے تو سینے میں جلن ہوتی ہے۔۔ |
| اس سے رشتہ تو نہیں ہے کوئی میرا لیکن |
| ساتھ اوروں کے جو دیکھوں تو جلن ہوتی ہے |
| تونے چھوڑا ہی نہیں مجھ کو کہیں کا ظالم |
| اے محبت مجھے اب تجھ سے کڑھن ہوتی ہے |
| ایک کپ چائے سے مل جاتی ہے راحت مجھ کو |
| جب بھی کاظم مجھے محسوس تھکن ہوتی ہے |
| اب تخیل پہ کوئی اور ہی چھایا ہے مرے |
| اب کہاں مجھ سے میاں مشق سخن ہوتی ہے |
| ہیرو گیری کسی ہیرو کی نہیں چلتی ہے |
| زندگی فلم حقیقت کی وِلَن ہوتی ہے |
| کوئی مانے کہ نہ مانے ہے حقیقت کاظم |
| دوسرا روپ ہی ماں کا یہ بہن ہوتی ہے |
| کاظم شرازی |
معلومات