Circle Image

Dr. Tariq Anwar Bajwa

@Bajwauk

تُو نے خود لکھی جو اپنی حمد وہ تیری لکھوں
ورنہ کیا اوقات میری حمدمیں تیری لکھوں
کر دیا آغاز تیرے نام سے جب کام کا
تیری رحمت سےبھرا ہر لحظہ صبح و شام کا
جو تری تعریف کامل ہے مکمل بھی ہے وہہ
ذکر کوئی رہ نہ جائے اس قدر اکمل ہے وہ

0
301
کچھ اپنے دل کا راز بتاؤ گے یا نہیں
تم سچ کہو کہ سچ کو چھپاؤ گے یا نہیں
آئیں گے ہم بُلاؤ گے تو ، سر کے بل وہاں
بتلاؤ یہ کہ ملنے کو آؤ گے یا نہیں
ہم اپنے اعتماد کا کیا کیا ثبوت دیں
اب اور کوئی آگ جلاؤ گے یا نہیں

0
149
تُو نے خود لکھی جو اپنی حمد وہ تیری لکھوں
ورنہ کیا اوقات میری حمدمیں تیری لکھوں
کر دیا آغاز تیرے نام سے جب کام کا
تیری رحمت سےبھرا ہر لحظہ صبح و شام کا
جو تری تعریف کامل ہے مکمل بھی ہے وہہ
ذکر کوئی رہ نہ جائے اس قدر اکمل ہے وہ

97
ہر شخص اس کے جانے سے گو اشکبار تھا
پر مُصطفٰے کی یاد میں یہ دل فِگار تھا
آنکھوں کے سامنے مرے چہرہ وہ آگیا
جو سب کا خیر خواہ تھا اور غمگسار تھا
آیا تھا دور سے مگر آگے نکل گیا
میدانِ عشق کا وہ عجب شہسوار تھا

0
193
غزل
ہے اس کی یاد ، پیار کی لذّت لئے ہوئے
پیدا ہوئے تھے ہم یہی فطرت لئے ہوئے
رہتا جمالِ تام ہے پردے میں گو نہاں
ہر شے ہے اس کا حسن و لطافت لئے ہوئے
جلوہ نما ہے اک وہی تو کائنات میں

0
76