Circle Image

Amna Arshad Butt

@Amna

بے وقعت کیا خود کو اب اور نہیں کرنا
اب جی کے دکھانا ہے اب اور نہیں مرنا
جاں جلاتا ہے مگر اتنا تو سکھاتا ہے
سورج آ ہی جاتا ہے شب سے نہیں ڈرنا
جیون بھی اک بیوپار ہے سانسوں میں
ہوا جب نہ آئے دل مصرف نہیں کرنا

0
28
میں استعمال کی حد پر ہوں
نہیں استحصال کی حد پر ہوں
تو کہتا ضد بے حد مجھ میں
اور میں بے حد کی حد پر ہوں
ضائع ہو رہا میرا احساس اور
پھر کہنا خیال کی حد پر ہوں

0
64
جزا ملے گر تیری آواز
جنت بھی کوئی اجر ہوا جاں

0
25
عادت ہو چکی اب دل کی
کیوں چھاوءں کی دعا دیتے ہو
حبس میں جینا سیکھ لیا ہے
کیوں گھٹا کی دعا دیتے ہو
کیوں رکھتے نہیں اب اپنا تم
دل کی میرے جاں لیتے ہو

0
22
مطلب کی پوری ہوں محبت میں اس قدر
دکھ میں ہنستی ہوں خود کو رلاتی نہیں ہوں میں
مخلص ہو گئی ہوں رشتوں میں دراصل میں
دکھ سنا کر کسی کوبھی جگاتی نہیں ہوں میں
اوڑھا تم نے اتارا رکھا جیسے مجھے
بکھری پڑی ہوں خود کو سجاتی نہیں ہوں میں

0
47
من کا آنگن خالی پن سے بھرا ہوا
کوئی تن جیسے سانسیں لیتا مرا ہوا
تیری یادیں میرے دل میں ہیں یوں چبھتی
کوئی ہیرا جیسے سونے میں جڑا ہوا
چاہوں بھی تو کرنا پاوءں بندآنکھ
کوئی ہو اس کےدر پرکب سے کھڑا ہوا

0
53