Circle Image

شفقت عزیز

@17

رات میں لب جلا دینا
دل میں آگ لگا دینا
زخم اگر ہو سینے پر
اس کو مزید ہوا دینا
میری آنکھ میں دیکھتے ہی
مجھ کو اور الجھا دینا

0
9
بن میں ہے سرگوشی نیند میں ہیں اب پتے
چین نہ آئے دلی میں تو جائیں کیا کلکتہ
دل تو ہار چکے تھے اب ہیں جاں کے لالے بھی
مست ان نینوں کے تیر کہاں ہم نام نہتے
شفقت عزیز

5
26
بن میں ہے سرگوشی نیند میں ہیں اب پتے
چین نہ آئے دلی میں تو جائیں کیا کلکتہ
دل تو ہار چکے تھے اب ہیں جاں کے لالے بھی
مست ان نینوں کے تیر کہاں ہم نام نہتے
شفقت عزیز

10
رہ گئے ہیں اب ہم سخن کہاں
ہم کہاں یہ تیرا حسن کہاں
ان پرندوں کے گھونسلے کہاں
پیڑ الگ ہے پتوں کا بن کہاں
چاند تارے جگنو بہار ٹھیک
پھول ہیں کیا وہ بدن کہاں

0
2
22
خواب تھے پائندہ و تابندہ کیسے
پھر ہوئی ہے نیند یہ شرمندہ کیسے
میں تو آئینے میں خود کو کوستا ہوں
لوگ مل لیتے ہیں یہ آئندہ کیسے
شفقت عزیز

0
10
مجھ کو کھینچے دیوار و در کوئی
میں بھی ہوں منتظر سمندر کوئی
جو بھی ٹھہرا توڑ دیا دل اس نے
اب لگتا ہے یہ ریت کا گھر کوئی
شفقت عزیز

13
جی میں کسی کو اچھا نہیں لگتا
خود کو بھی میں خود سا نہیں لگتا
ویسے کوئی لوٹے نہ لوٹے
دل تیرا لوٹا نہیں لگتا
تو جو نہ آیا مے خانے میں
پی کے کوئی بہکا نہیں لگتا

0
11
تیری زلف جب اٹھے ظلم ڈھائے راتوں پر
تیری آنکھ جب دیکھے لمحہ بھاری صدیوں پر
تو نے ہے اگایا چہرے سے خوش نما سا سر
تو ہے اس وجہ سے ہی برتر اپنے جیسوں پر
ہم تو اس کے آگے جیسے زباں نہیں رکھتے
اور وہ تو ہے ہی ظالم بے زبان لہجوں پر

0
17