بڑی شان والے ہیں پیارے محمد
دو عالم کے داتا ہمارے محمد
عَزِیْزٌ عَلَیْهِ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ
رحِیْمٌ كَرِیْمٌ دلارے محمد
قیامت کے دن وہ بنیں گے سہارا
محمد محمد ہمارے محمد
رہے ورد لب یا محمد ہمیشہ
ہمیں جان و دل سے ہیں پیارے محمد
مصائب سے محفوظ رہنا جو چاہے
وہ یہ اسم اعظم پکارے محمد
عتیق اپنے آقا کی مدحت کیا کر
لگائیں گے والله کنارے محمد

4
30


بڑی شان والے ہیں پیارے محمد
دو عالم کے داتا ہمارے محمد
عَزِیْزٌ عَلَیْهِ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ
رحِیْمٌ كَرِیْمٌ دلارے محمد
قیامت کے دن وہ بنیں گے سہارا
محمد محمد ہمارے محمد
رہے ورد لب یا محمد ہمیشہ
ہمیں جان و دل سے ہیں پیارے محمد
مصائب سے محفوظ رہنا جو چاہے
وہ یہ اسم اعظم پکارے محمد
عتیق اپنے آقا کی مدحت کیا کر
کرائیں گے پیارے نظارے محمد






اللہ کریم آپ کی بے لوث محبتِ حبیب کو چارچاند لگائے

آمین محمود احمد جی الله کریم آپ کو سلامت رکھے

0
پہلا مصرع میں اگر لفظ (ہیں )کو ہٹا دے تو ایک خوبصورت مصرع سرا لگے گا
یعنی
(بڑی شان والے ہیں ہمارے محمد ﷺ) کی جگہ
(بڑی شان والے ہمارے محمد ﷺ)

0