اس قدر اہتمام ہو تیرا
مستقل بس قیام ہو تیرا
مے کشی کو میں عام کر ڈالوں
شرط یہ ہے کہ جام ہو تیرا
خط ملیں جو مجھے عزیزوں کے
سب سے پہلا سلام ہو تیرا
ہر جگہ سر یہ جھکا لیتی ہوں
سوچتی ہوں کہ بام ہو تیرا
ہر گھڑی مجھ پہ ہو نظر تیری
فیض مجھ پر ہی عام ہو تیرا
تجھ پہ ہی سوچ ہو ختم میری
مجھ پہ ہی اختتام ہو تیرا
میری چاہت کے طلب گاروں میں
چاہتی ہوں کہ نام ہو تیرا
میں بکوں ناز خود ہی جا کر کے
تو خریدار دام ہو تیرا
مسما ناز

17
237
بہت خوب

شکر گزار

0
آپ اپنا تخلص کیوں نہیں استعمال کرتے

بہت خوب

فیضان صاحب کہاں تخلص استعمال کرنے کا کہہ رہے ہیں آپ ؟

0
میں بکوں ناز خود ہی جا کے اب
تو خریدار دام ہو تیرا
میں بکوں ناز خود ہی جا کے جب
یہ فقرہ جو میں نے لکھا ہے اس پر توجہ فرمائیں اور بتائیں کے اب یا کے جب درست ہے کہ نہیں

0
https://youtu.be/g3YADl86VRk
آپکی شاعری ددست کو کہا تھا اس نےپڑھی ہے اسکا لنک اوپر ہے

ناز آپکا تخلص تھا میں نے کسی اور معنی میں دیکھا ۔۔سوری

جب زیادہ بہت لگ رہا ہے شعر کے حساب سے
شکریہ
یہ لنک میری شاعری کا تو نہیں ہے کسی اور کی شاعری پڑھی ہے انہوں نے ?

0
آخری فقرہ کو تبدیل کر لیں تاکہ خوبصورتی فقرے کی بڑھ جاۓ ۔۔شکریہ۔

یہ فقرہ اسطرح آنا چاہیے پھر یہ فقرہ وزن میں آئے گا
دیکھیں جھکا کا وزن --1 ج+2 کا۔۔ہے ۔۔اگر یہ پہلے لے کر آتے ہو تو اس کے بعد 2 کے وزن والا حرف آنا چاہیے جبکہ جھکا کا ج ایک کا وزن ہے اس لیے اسے درست کر کے اسطرح لکھیں تو درست وزن ہو گا۔۔شکریہ جناب عالی

ہر جگہ سر جھکا یہ لیتی ہوں
اس کو پہلے درست کیا تھا
میں بکوں ناز خود ہی جا کے جب
تو خریدار دام ہو تیرا

جبکہ دو چشمی ""ھ"" وزن میں شمار نہیں ہوتی ۔شکریہ

شکر گزار ہوں اصلاح کے لیے درست کر لیا ہے یہ

اس قدر اہتمام ہو تیرا
مستقل بس قیام ہو تیرا

مے کشی کو میں عام کر ڈالوں
شرط یہ ہے کہ جام ہو تیرا

خط ملیں جو مجھے عزیزوں کے
سب سے پہلا سلام ہو تیرا

ہر جگہ سر جھکا یہ لیتی ہوں
سوچتی ہوں کہ بام ہو تیرا

ہر گھڑی مجھ پہ ہو نظر تیری
فیض مجھ پر ہی عام ہو تیرا

تجھ پہ ہی سوچ ہو ختم میری
مجھ پہ ہی اختتام ہو تیرا

میری چاہت کے طلب گاروں میں
چاہتی ہوں کہ نام ہو تیرا

میں بکوں ناز خود ہی جا کے جب
تو خریدار دام ہو تیرا

مسما ناز

0
تجھ پہ ہی سوچ ہو ختم میری
مجھ پہ ہی اختتام ہو تیرا

بہت خوبصورت اور با معنیٰ

یہ بھی درستی طلب ہے معذرت کے ساتھ
تجھ پہ ہی سوچ ختم ہو میری
ہونا چاہیۓ

بہت شکر گزار ڈاکٹر صاحب

0
نوازش