تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
29 مارچ 2026
غزل
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
ہو چکی شام کہ اک دیپ جلایا جائے
پی کے اک جام غمِ یار بھلایا جائے
کوئی ترکیب بتا دے ہمیں جاتے جاتے
کس طرح نقش ترا دل سے مٹایا جائے
جب بھی پیتے ہیں تو دل میں یہ خیال آتا ہے
کیسے دامن تری یادوں سے چھڑایا جائے
رسم دنیا ہے کہ مقتل کو سجایا جائے
0
3
19 جنوری 2026
قطعہ
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
خط تمہارے مدتوں سے پڑھ رہا ہوں
زندگی کی سیڑھیاں یوں چڑھ رہا ہوں
آج بھی راہیں تمہاری دیکھتا ہوں
آج بھی جانب تمہاری بڑھ رہا ہوں
خط تمہارے
0
9
17 جنوری 2026
شعر
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
دنیا سے ختم ہوگئیں بے لوث الفتیں
یہ آج کل کا پیار تو مطلب کا پیار ہے
مطلب کا پیار
0
11
23 دسمبر 2025
غزل
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
غمزدہ غمزدہ میری عمرِ رواں
شش جہت ہیں سنیں میری آہ و فغاں
درد چہرے پہ، تر آنکھ، دل غمزدہ
پابز نجیر ہوں جسم ہے ناتواں
سر زنش یوں کہ جیون بناغم کدہ
اور میسر رہے نا سمجھ ہم عناں
زخمِ زیاں
0
13
29 دسمبر 2024
شعر
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
تری یادیں ستاتی ہیں مجھے شب بھر جگاتی ہیں
اگر میں عشق نہ کرتا تو کب کا سو چکا ہوتا
عشق
0
18
29 دسمبر 2024
غزل
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
ہماری وفائیں بھلاؤ گے کیسے
یہ جیون اکیلے بتاؤ گے کیسے
تمہیں یاد آئے گی ہر پل ہماری
تو یادوں کو دل سے مٹاؤ گے کیسے
مرے ساتھ گزرے دنوں کی کہانی
زمانے کو یارم سناؤ گے کیسے
ہماری وفائیں بھلاؤ گے کیسے
0
27
16 اکتوبر 2024
غزل
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
خود کو نقش بر آب دیکھا تھا
زندگی بھر عقاب دیکھا تھا
اک فرشتے کی آرزو کر کے
ہم نے اسکا عتاب دیکھا تھا
باتوں باتوں میں ٹالنے والا
ہم نے حاضر جواب دیکھا تھا
خود کو نقشِ بر آب دیکھا تھا
0
18
16 اکتوبر 2024
غزل
توصیف قاسم اقبال
@Tauseef
اسکی آنکھیں کمال کرتی ہیں
جانے کتنے سوال کرتی ہیں
اسکے ہونٹوں پر ان کہی باتیں
میرا جینا محال کرتی ہیں
اسکی زلفیں گھنی گھنیری سی
جانے کیا کیا وبال کرتی ہیں۔
اسکی آنکھیں کمال کرتی ہیں
0
68
معلومات