Circle Image

علی بن اقبال رضی یارؔ

@RaziYaar

ایک مینا دوسرا ساغر نہیں
امتیازِ جذبِ بحر و بر نہیں
موت پھرتی ہے سرِ عام اب مگر
آنکھ میں میری کوئی بھی ڈر نہیں
سہہ لیے ہیں رنج ہم نے بے شمار
صبر و شکر و ہمتِ دیگر نہیں

0
74
سوچتا ہوں اُنہیں آشنا نا کروں
سوچتا ہوں اُنہیں بے مزا نا کروں
وہ محبت سے واقف نہیں ہے مگر
سوچتا ہوں میں اُن کا برا نا کروں
پیار اُن کو بھی ہو جائے گا یوں مگر
سوچتا ہوں اُنہیں مبتلا نا کروں

0
124
محبت کے ہیں ڈھنگ سب ہی نرالے
محبت کے ماروں کو کوئی بچا لے
دعا دیتا ہوں میں یہ دشمن کو اپنے
خدا کردے تجھ کو محبت حوالے
اٹھا دو اٹھا دو یہ بادہ اٹھا دو
کوئی ان کی آنکھوں کے ساغر سنبھالے

0
78
سب یادیں ماضی برد ہوئیں
اور ظلم بڑی بے درد ہوئیں
ان یادوں کا کشکول لیے
سانسیں بھی میری سرد ہوئیں
سانسیں تھامے اس خاکی کے
افہام کی نظریں زرد ہوئیں

0
100
عشق تو ملا مگر پارسائی نہ ملی
ڈھونڈنے والوں کو پر آشنائی نہ ملی
میرے اپنوں کو مری ذات سے شکوے رہے
دلِ ناکام کو اُن تک رسائی نہ ملی
وقت کے فرعوں تجھے ملا ہے مالِ جہاں
وقت ہے تجھ کو ملا پر خدائی نہ ملی

0
97