تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Manzar Abbas
@Manzar
8 اگست 2024
شعر
Manzar Abbas
@Manzar
جن کو انساں سے بھی منظر ! عزیز ہو دولت
ایسے لوگ تو پھر دل سے اُتر ہی جاتے ہیں
عجز
0
9
3 اگست 2024
رباعی
Manzar Abbas
@Manzar
حق کو حق کے پیمانے میں ایسے تولوں گا
کٹتی ہے کٹ جائے زباں سے سچ بولوں گا
میری سانسوں نے ساتھ دیا گر دمِ آخر
نفرت کی زنجیریں خونِ قلم سے کھولوں گا
منظر عباس
0
9
3 اگست 2024
نا مکمل
Manzar Abbas
@Manzar
لکھی اک حیات نے عبارت حسین علیہ السّلام ہے
مقابل یزید کے جسارت حسین علیہ السّلام ہے
کہوں مختصر تو وہ امارت حسین علیہ السّلام ہے
محمد کے دین کی خضارت حسین علیہ السّلام ہے
جہاں سے نجات مل رہی ہے جہاں کو ، وہ
انوکھی زمانے میں عدالت حسین علیہ السّلام ہے
بحضور امام حسین علیہ السّلام
0
15
11 جولائی 2024
غزل
Manzar Abbas
@Manzar
بحرِ ظلمت میں نیا باب بنا جاؤں گا
اپنے سینے کے سبھی راز بتا جاؤں گا
گھپ اندھیرے سے نہ تم ڈرنا پرندو ! اب مَیں
خود بجھا بھی تو نیا دیپ جلا جاؤں گا
مَیں تو شاعر ہوں مرا کام فقط ہے اتنا
اَن سنے گیت فلسطیں کے سنا جاؤں گا
غزل
0
23
11 جولائی 2024
رباعی
Manzar Abbas
@Manzar
حسینؑ چل پڑے تھے یوں مدینے سے
اُتر رہی ہو جیسے شام زینے سے
حسینؑ ہیں، حسنؑ نہ فاطمہؑ و علیؑ
نظر نہیں وہ آتے اب نگینے سے
کجا حسینؑ جو بقائے بو البشر
کجا امیہ کے وہ قرد کمینے سے
بحضور امام حسین علیہ السلام
0
24
6 جولائی 2024
شعر
Manzar Abbas
@Manzar
لفظوں میں چاہت کا رس گھولتے ہیں
آؤ ! ہم مل کر اُردو بولتے ہیں
اُردو زبان
0
16
20 جون 2024
شعر
Manzar Abbas
@Manzar
آنچ سے تیرے ادب کی خوشبو نہیں آتی
یعنی پھر سمجھوں کہ تمہیں اُردو نہیں آتی
اُردو
0
12
معلومات