| لکھی اک حیات نے عبارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| مقابل یزید کے جسارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| کہوں مختصر تو وہ امارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| محمد کے دین کی خضارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| جہاں سے نجات مل رہی ہے جہاں کو ، وہ | 
| انوکھی زمانے میں عدالت حسین علیہ السّلام ہے | 
| یقیں حُر کو تھا کہ بخش دیں گے خطا مری | 
| صراطِ ضبط کی صدارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| بہتّر سے جو نو لاکھ کو مات دے ، سنو | 
| عجب کربلا میں وہ مہارت حسین علیہ السّلام ہے | 
| بجھا کے دیے کو رات اصحاب سے کہا | 
| کہ جاؤ بہشت کی بشارت حسین علیہ السّلام ہے | 
    
معلومات