Circle Image

Tahir

@777

کُچھ بھی کر لو یہ چمت کار نہیں ہونے کا
اب مُجھے عِشق دِگر بار نہیں ہونے کا
اِتنی سنگین چٹانوں سے تراشا ہے دِل
چوٹ لگنی نہیں، آزار نہیں ہونے کا
گالِیاں تک مجھے دے سکتے ہو تنہاٸی میں
پر تماشہ سرِ بازار نہیں ہونے کا

0
7
یہ عالَم 'ہو' کا دیکھ ذرا
درویش کا حُجرہ دیکھ ذرا
یہ عرش نہیں، یہ فرش نہیں
یہ کیا ہے پھیلا دیکھ ذرا
اِس رات کے کالے دریا میں
وہ چاند سفینہ دیکھ ذرا

2
42
دیکھ باتیں نہ بنا، چھوڑ دے بس
بھول جا عہدِ وفا، چھوڑ دے بس !
کِس نے مانگی ہے صفائی تجھ سے؟
کِس نے کی کس سے جفا؟ چھوڑ دے بس!
کون سا عشق؟ کہاں کی یادیں؟
پھُونک دے، آگ لگا، چھوڑ دے بس!

24
دلِ دل گیر چاہیے اس کو
پیروں کا پیر چاہیے اس کو
کیسی قاتل نگاہ رکھتا ہے
اب بھی شمشیر چاہیے اس کو؟
تاک میں پھرتی ہے شکاری آنکھ
کوئی نخچیر چاہیے اس کو

9