دلِ دل گیر چاہیے اس کو |
پیروں کا پیر چاہیے اس کو |
کیسی قاتل نگاہ رکھتا ہے |
اب بھی شمشیر چاہیے اس کو؟ |
تاک میں پھرتی ہے شکاری آنکھ |
کوئی نخچیر چاہیے اس کو |
ضد کا مارا ہُوا ہے رانجھا بھی |
کب بھلا ہیر چاہیے اس کو |
کیمرہ مین مجھ پہ فوکس کر |
میری تصویر چاہیے اس کو |
طاہر عباس امبر |
معلومات