شرف کے شہر میں ہر بام و در حسینؑ کا ہے
زمانے بھر کے گھرانوں میں گھر حسینؑ کا ہے
فراتِ وقتِ رواں! دیکھ سوئے مقتل دیکھ
جو سر بلند ہے اب بھی وہ سر حسینؑ کا ہے
زمین کھا گئی کیا کیا بلند و بالا درخت
ہرا بھرا ہے جو اب بھی شجر حسینؑ کا ہے
سوالِ بیعتِ شمشیر پر جواز بہت
مگر جواب وہی معتبر حسینؑ کا ہے
کہاں کی جنگ کہاں جا کے سر ہوئی ہے کہ اب
تمام عالمِ خیر و خبر حسینؑ کا ہے
محبتوں کے حوالوں میں ذکر آنے لگا
یہ فضل بھی تو مرے حال پر حسینؑ کا ہے
حضورِ شافع محشرﷺ، علیؑ کہیں کہ یہ شخص
گناہ گار بہت ہے مگر حسینؑ کا ہے
بحر
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن
مجتث مثمن مخبون محذوف
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلن

5
3189

اشعار کی تقطیع

تقطیع دکھائیں
نہایت خوبصورت مدحت!

خدا نے سب کو بنایا ہے زندگی کے لیے لیے

0
بہت خوبصورت ❤️❤️❤️❤️

سبحان اللہ