تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
عروض
بلاگ
4 اگست 2021
غزل
اثر وارثی
@fznwrs20dec
فاصلہ نہ ہو
مسجد میں میکدے میں کوئی فاصلہ نہ ہو
اترا اگر نشہ تو پڑھیں گے نماز ہم
1
7
141
4 اگست 2021
#1
اثر وارثی
@fznwrs20dec
تشکر
0
7 اگست 2021
#2
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
اترا اگر نشہ تو پڑھیں گے نماز ہم۔
املا درست فرا دیں، شکریہ۔
1
7 اگست 2021
#3
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
"میں میکدے "میں شتر گربہ ہو رہا ہے، اس کا متبادل تلاش کریں تو شعر بہتر ہو جائے گا۔
1
7 اگست 2021
#4
اثر وارثی
@fznwrs20dec
ارے ہاں املا تو غلط ہے...... ممنون
0
15 اگست 2021
#5
Saif ur rehman
@Saif1026
سید ذیشان اصغر صاحب غالباً آپ اپنی طرف سے صوتی تنافر کے متعلق بات کر رہے ہیں۔شتر گربہ کا تعلق ضمائر کے خاندان سے ہوتا ہے۔ یہاں عیب تنافر ہے نہ کہ شتر گربہ۔
2
15 اگست 2021
#6
سید ذیشان اصغر
@zeeshan
شکریہ محترم۔ آپ نے درست فرمایا۔ عیب تنافر کی بات کر رہا تھا۔ معلوم نہیں شتر گربہ کیسے لکھا۔ درستگی کا شکریہ۔
0
15 اگست 2021
#7
اثر وارثی
@fznwrs20dec
مینے کوشش کی دوسرا کوئی لفظ لاکر درست کرنے کی لیکن ہو نہ سکا. اگر امکان ہو تو آپ کوشش کیجیے.
0
معلومات
معلومات