کس طرح پیدا ہوں اِن میں شاعرانہ خوبیاں
ذہن جن کا اک غرور و ناز کا نخچیر ہو
بات سمجھانے کا ڈھنگ آتا ہے اُن کو ہى بلال
جن کو حبِ غالب و فیض و فراز و میر ہو

16
899
کوئی تبصره ہى نہیں!

آہااااں
بات توٹھیک کہی آپ نے

غالب
فیض
فراز
میر ان جیسے سخن ور ناپید ہو گۓ ہیں اب

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رُسوائی کى

اس نے جلتی ہوئی پیشانی پہ جب ہاتھ رکھا
روح تک آ گئی تاثیر مسیحائی کی

پروین شاکر

کیا ہى عمده غزل لکھ چھوڑى موصوفہ نے۔
اس غزل کا مطلع بتا سکتى ہیں آپ؟

مطلع حاضر ہے

کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کی
اس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی

پروین شاکر

آداب بجا لاتا ہوں!
قبول کیجئے ۔

جزاک اللہ خیر

آپ کو بھى۔

سرے سے شوق ہی خال خال موجود ہے۔ مشق کریں تو جوتیوں تک رسائی ہو۔ بڑے ہی درد سے فسانہ چھیڑ دیا۔
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا

میں سمجھا نہیں آپ کا اندازِ گفتگو!

کہنے کا حاصل یہ ہے کہ جن بلند پایہ شاعروں کا آپ نے ذکرچھیڑا ہے ان کے معیار تک پہنچ بہت کٹھن ہے۔ اگر کسی کے اندرصرف اشعار پڑھنے کا بھی شوق پیدا ہو تو زہے قسمت۔ توجہ مبذول کرانے کا شکریہ۔ زحمت پرمعزرت خواہ ہوں۔۔۔۔

آج کل زیاده تر لوگ ان شعرا کے صرف نام سے ہى واقف ہیں۔میرا مقصود ان شعرا کى اصل وُقّت کو اجاگر کرنا ہے۔اگر کوئى نیا سخن ور یا سخن شناس صرف ان شعرا کو پڑھ لے تو میرا نہیں خیال کہ کوئی بحر یا اندازِ بیاں اس سے نہاں رہے گا۔
آپ نے اس پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اس پر میں آپ کا مشکور ہوں۔
جزاک الله خیر!

آمین۔درست فرمایا۔۔۔

جى بالکل!