Circle Image

بلال خانزاده

@BilalkHanZaDa786

بڑى یادیں ہیں وابستہ، جو میرا دل جلاتى ہیں
کہیں آنکھیں مِلا بیٹھے تو نازک دل کہیں آیا
بلال اب تو دسمبر اِس لیے بھی درد دیتا ہے
کہ سردى کى وجہ سے وه ہمیں ملنے نہیں آیا

0
472
کس طرح پیدا ہوں اِن میں شاعرانہ خوبیاں
ذہن جن کا اک غرور و ناز کا نخچیر ہو
بات سمجھانے کا ڈھنگ آتا ہے اُن کو ہى بلال
جن کو حبِ غالب و فیض و فراز و میر ہو

16
881
آپ سے قطع تعلقى کر لى
چَین پھر بھی نہ میں نے پایا ہے
آپ کے بعد اس قدر مجھ کو
آپ کى یاد نے ستایا ہے

84
درخشاں کبھى تو، مرے گھر بھی آؤ
کہ کب تک رہے گى یہ ہم میں جدائى
نجانے کہاں راه میں ره گئى ہو
نجانے کہاں دیر اتنى لگائى

2
132
عرض معروض کے سوا کچھ بھی
آپ کہہ دیں گے، سو میں کر لوں گا
منتیں کس لیے کروں، ساقى!
اپنے اشکوں سے جام بھر لوں گا

2
107
پہلے دل بے قرار ہوتا ہے
بے کَسى اس کے بعد آتى ہے
روز اک یاد کى طرح مجھ کو
آپ کى یاد، یاد آتى ہے

2
136
میرا نام بلال خانزاده اور قلمى نام بلال عاشق ہے!
میں سخن ورى سے شغف رکھنے والوں میں شمار کیا جاتا ہوں اور سخن شناسى کى دولت سے بھى خدا نے خوب نوازا ہے۔میرى عمر 18 سال ہے اور میں نے لکھنے کا آغاز 14 برس کى عمر سے کیا۔میرے اساتذه میں پروفیسر قمر شہزاد(اردو لکچرار پنجاب کالج) اور پروفیسر محمد على بشر(لکچرار و سربراه اردو ڈپارٹمنٹ پنجاب کالج اور مصنفِ انٹر اردو رموزِ ادب) کا نام سرِ فہرست ہے۔
میرے یا میرى تخلیقى سرگرمیوں کے بارے ميں جاننے کے لیے تبصره بلاگ میں سوال موصول فرمائیے۔شکریہ!

4
153
جو محفل میں شب جلوه فرما، رہے ہیں
سرِ بام آنے سے کترا رہے ہیں
تمنا سے، ہوتا اگر عشق ہم کو
نہ ہوتے جو اب ہم ہوئے جا رہے ہیں
تھا جس بات سے آپ کا کام نکلا
ہم اُس بات سے ہى تو گھبرا رہے ہیں

78