| جب بھی ذکرِ رسول ہوتا ہے |
| رحمتوں کا نزول ہوتا ہے |
| باریابی سبھی کو ملتی ہے |
| آنا سب کا قبول ہوتا ہے |
| سب زمانے انہی کی خاطر ہیں |
| جن کا فرماں اصول ہوتا ہے |
| ریگزاروں میں جو بھی مہکا ہے |
| ان کے گلشن کا پھول ہوتا ہے |
| دور ہو جو بھی ان کی عترت سے |
| بس ظلوم و جہول ہوتا ہے |
| ہدیۂ نعت پیش کرتے ہیں |
| جانتے ہیں وصول ہوتا ہے |
معلومات