سب کچھ لٹا کے آئی وطن بنتِ فاطمہؑ
لائی ہے ساتھ رنج و محن بنتِ فاطمہؑ
جس بھائی پر فدا کئے دو لاڈلے پسر
اس کو ہی دے سکی نہ کفن بنتِ فاطمہؑ
قبرِ رسول ص پر ہوا ماتم وہ الاماں
کرنے لگی جو اُن سے سخن بنتِ فاطمہؑ
ظلم و ستم سنائے گی ایک ایک اماں جان!
دُرُّوں کے زخم داغِ رسن بنتِ فاطمہؑ
جو آفتاب اور جو مہتاب ساتھ تھے
اُن سب پہ دیکھ آئی گہن بنتِ فاطمہؑ
نیزے پہ سر حُسینؑ کا رہتا تھا بیقرار
کہتا تھا ہائے میری بہن بنتِ فاطمہؑ
لوٹا گیا بتول کا گلشن وا محمدا
تکتی رہی اجڑتا چمن بنتِ فاطمہؑ
نیزوں پہ ظالموں نے اٹھائے ہیں پاک سر
جلتی زمیں پہ چھوڑے ہیں تن بنتِ فاطمہؑ
عُظمؔیٰ تمام عمر ہے مشکور آپ کی
اس کو عطا جو کرتی ہیں فن بنتِ فاطمہ

3
205
بہت عمدہ اشعار ۔ واہ واہ واہ

بہت شکریہ جزاک اللہ

0
بہترین

0