الہی دوبارہ وہ لمحات آئیں |
مدینے کے والی مدینے بلائیں |
وہ دربار اقدس ہو قلب و نظر میں |
وہاں بیٹھ کر ہم کریں التجا ئیں |
ادب سے نگاہیں جھکائے کھڑے ہوں |
غمِ دل حبیبِ خدا کو سنائیں |
خطا کارو آؤ درِ مصطفی پر |
خدا بخش دیتا ہے ساری خطائیں |
ہے معراج عتیق بخت رسا کی |
جسے چاہیں وہ اپنے در پر بلائیں |
معلومات