ہے آرزو دل میں اک درینہ
دکھا دے مولا مجھے مدینہ
تجھے پکارا ہے بے بسی میں
مجھے عطا کیجئے سکینہ
نبی کے قدموں کی خاک چوموں
بنے مرا دل بھی آبگینہ
وہ در ہے محبوب کبریا کا
جہاں سے ملتا ہے نور سینہ
وہی شفاعت کریں گے میری
نجات کا ہے وہی سفینہ
لبوں پہ نعتیں دلوں میں الفت
یہی ہے ایمان کا خزینہ
عتیق مٹ جائے جو نبی پر
وہی تو بنتا ہے پھر نگینہ

2
10
سبحان اللہ
نعت و مناجات کا پرالتجا انداز
اشعار روانی کی قابل تعریف
آپ کا یہ کلام میں اپنی ڈائری میں ضرور درج کروں گا

0

0