سیدہ زینبِ کبریٰؑ کا قصیدہ لکھنا
کیا بھلا میں مری اوقات یہ میرا لکھنا
خلد کی دل میں تمنا جو تمہارے جاگے
حضرتِ زینبِ کبریٰؑ کو وسیلہ لکھنا
جس کے لہجے میں نظر آئے علی شیرِ خداؑ
اس کے خُطبوں سے جو ہونا ہے وہ حملہ ! لکھنا
میں نے قرطاس پہ جو لفظ سجائے ہیں انہیں
سیدہ زینبِ کبریٰ ؑکو ہے تحفہ ! لکھنا
تجھ کو خالق نے ہنر دے دیا ہے لکھنے کا
شانِ میں آلِ محمؐد کی ہمیشہ لکھنا
علمِ لدنی کی وارث ہیں جنابِ زینبؑ
بنی ہاشمؑ کی انہیں کو ہے عقیلہ لکھنا
مرتبے کا ہے یہی عین تقاضہ عُظمیٰؔ
بنتِ زہراؑ کو سدا ثانئی زہراؑ لکھنا
عظـــمیٰ زہـــراؔ

4
565
ماشاء اللہ... بہت ہی خوب بیانِ مدحت ہے...

وااہ وااہ خووب

ماشاءاللہ بہت خوب

جزاک اللہ محترم

0