درِ مصطفیٰ کا نہیں جو سوالی |
خدا کی قسم ہے وہ ایماں سے خالی |
ہے شہرت کا طالب کوئی مال و زر کا |
ہے میری طلب ان کا دربار عالی |
بلا لو مدینے میں اک بار آقا |
میں دیکھوں ترے پاک روضے کی جالی |
گدا بن گیا جو ترے در کا آقا |
وہ ہی بن گیا رومی جامی غزالی |
محبت کے دم سے ہے رونق جہاں میں |
محبت کے بن کیا غزل کیا؟ قوا لی |
عتیق ان کے دربار کی ہے یہ عظمت |
وہاں کوئی رتبے میں ادنی نہ عالی |
معلومات