عشق میں چال چل نہیں سکتا |
اپنی فطرت بدل نہیں سکتا |
اس نے بھیجا ہے آج بھی قاصد |
کل بھی وہ مجھ سے مل نہیں سکتا |
زندگی ایسا راز ہے پیارے |
زندگی میں جو کھل نہیں سکتا |
یہ جو گردش ہے رات اور دن کی |
کوئی اس سے نکل نہیں سکتا |
یہ تو مومن کی شان ہے ازہر |
کرکے وعدہ بدل نہیں سکتا |
یہ بلا آۓ گی ضرور اک دن |
موت کا دن تو ٹل نہیں سکتا |
iasahmad@ |
معلومات