حساب کیسا؟ نصاب کیسا؟
جو کر گزرنا تو خواب کیسا؟
سمندروں میں سراب کیسا؟
تو دشت اندر حباب کیسا؟
وفا وفا ہی کو سینچتی ہے
ہے بے وفائی میں تاب کیسا؟
جو داستاں ہو محبتوں کی
جفا کا ایسے میں باب کیسا؟
کلام کی جب تلاوتیں ہوں
تو دَف کہاں کا؟ رباب کیسا؟
ہماری میراث سادگی ہے
تو ہونا خانہ خراب کیسا؟
جو لُٹ چکا اور لُٹا چکا سب
تو اس سے کرنا حساب کیسا؟

4
29
واہ مصدق صاحب واہ
دل جیت لیا آپ نے

کیا تخیل, کیاتسلسل اور کیا تجمل ہے

جو کر گزرنا تو خواب کیسا
جو داستاں ہو محبتوں کی
جفا کا ایسے میں باب کیسا؟
ہماری میراث سادگی ہے
تو ہونا خانہ خراب کیسا؟
جو لُٹ چکا اور لُٹا چکا سب
تو اس سے کرنا حساب کیسا

نوزش، حسنِ نظر ہے آپ کا۔

0
نہایت عمدہ۔

جزأک اللّٰہ خیر
زرہ نوازی کا شکریہ

0