جو میرے ہم نشیں نے مجھے خاص کر دیے
ان زخموں سے ابھرتے زمانے لگے مجھے
ہر اک نے پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا
پھر مل کے ساتھ آگ لگانے لگے مجھے

20
294
ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں
دوست کیا خوب وفاؤں کا صِلا دیتے ہیں
تم سے تو خیر گھڑى بھر کى ملاقات رہى
لوگ صدیوں کى رفاقت کو بھلا دیتے ہیں

بہت خوب!

شکرن

مجھے یاد آ رہا ہے کوئی تیز گام پھر سے میری رتجگوں میں شامل ہے وہ ایک نام پھر سے میرے یار کی بغل میں بڑی تیز تیز چھریاں میرے یار کے لبوں پہ ہے وہ رام رام پھر سے مجھے پھانسنے کی خا طر یہ وفا نما رویہ میرے یار نے بچھایا ہے یہ ایک دام پھر سے میں سنبھل رہا ہوں یارو مجھے ہوش آرہا ہے مے دید کا پلا دو مجھے ایک جام پھر سے تو جو زندگی میں آیا ہوا ہر طرف اجالا تو گیا جو زندگی سے ہوئی ایک شام پھر سے

ماشا اللہ بہترین
بہت ہی اعلی الفاظ کا چناو کیا گیا ہے

بیشک
نوازش

جو میرے ہم نشین نے مجھے خاص کر دیے

جو میرے ہم نشین تھے سب خاص کر دیے
ان زخموں کو بھی بھرتے زمانے لگے مجھے

ہر ایک نے پرزہ پرزہ میرا جوڑ کر دیا

ہر ایک پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا
پھر مل کے ساتھ آگ لگانے لگے مجھے
جناب مسما ناز ۔۔۔۔۔آپ کا قطعہ وزن میں نہیں تھا ۔۔اب وزن میں کر دیا ہے ۔۔اگر اصلاح پسند آئی ہو تو بتائے گا ۔۔شکریہ

0
میری سمجھ سے باہر ہے آپ نے جو بھی لکھا ہے

0
ہر اک نے پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا
یہ لاٸن بحر میں ہی ہے

0
جی مسما ناز صاحب !آپ اب سمجھ گے ہیں ۔
کس طرح فقرہ وزن میں آنا تھا۔۔۔لازمی بتائیے گا۔شکریہ

جو میرے ہم نشین تھے سب خاص کر دیے
ان زخموں کو بھی بھرتے زمانے لگے مجھے
ہر اک نے پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا
پھر مل کے ساتھ آگ لگانے لگے مجھے

0
مسما ناز صاحب۔میں نے کہا اسطرح بھی لکھ سکتے ہیں آپ شکریہ۔۔۔۔
جو میرے ہم نشین تھے سب خاص کر دیے
ان زخموں کو بھی بھرتے زمانے لگے مجھے
ہر ایک پرزہ پرزہ مرا جوڑ کر دیا
پھر مل کے ساتھ آگ لگانے لگے مجھے

آپ نے لکھا ہے
جو میرے ہم نشین تھے سب خاص کر دیے
اس مصرعہ کے ساتھ مصرعہ ثانی کیسے میل کھاۓ گا آپ خود بتاٸیں مجھے جب کہ بات مکمل بھی نہیں ہو رہی اور میل بھی نہیں کھا رہی۔۔۔

0
میں نے صرف وزن میں کر کے دیا ہے ۔آپ کا مصرعہ وزن میں نہیں تھا

0
ھمم شکرن

0
جو میرے ہم نشیں تھے سب خاص کر گئے
وہ دے کے زخم مجھ کو اب خاص کر گئے
ہر اک نے پرزہ پرزہ جب جوڑ کر دیا
غم دے کے میرے اپنے شب خاص کر گئے



یہ آپ کے اشعار جن کو وزن میں کر کے دیا ہے
آپ کے لیے

0
آپ جو کہنا چا رہے تھے ۔۔اس کو آپ کی سوچ کے مطابق لکھ دیا۔۔۔۔

0

جو میرے ہم نشیں نے مجھے خاص کر دیے
اسکو ایسے لکھتے
جو میرے ہم نشیں تھے مجھے خاص کر گئے
اگر پھر بھی کوئی کمی کوتائی ہو تو بتا دیجئے گا۔۔شکریہ
مسما ناز ۔


0
امید ہے آپ کو اصلاح پسند آئی ہو گی۔اس وقت یہ جملے وزن میں بھی ہیں اور مطابقت بھی رکھتے ہیں اور اپنا مفہوم بھی واضح کر رہے ہیں ۔۔مزید اگر کوئی کمی وبیشی رہ گئی ہو آپ درست کر کے اشاعت کر لیں ۔شکریہ۔۔
مسما ناز

معزرت مجھے کچھ نہیں کہنا اور

0
اصلاح کا جو سلسلہ ہے اس سے سیکھنے کو کافی ملتا ہے۔اس لیے تبصرہ کیا۔۔اگر برا لگا ہو تو اس کے لیے معذرت خواہ ہو۔۔شکریہ

نہیں برا نہیں لگا مجھے لیکن میری بات کا مطلب ہیبدل گیا ہے اس تبدیلی سے
خیر شکر گزار ہوں آپ کی