نبوت رسالت کے خاتم ہیں آقا |
خدا کی خدائی کے حاکم ہیں آقا |
ہدایت کی خاطر جو بھیجا خدا نے |
وہ ہادی و رہبر معلم ہیں آقا |
خدا کا دیا رزق جو بانٹتے ہیں |
وہ اعظم معظم وہ قاسم ہیں آقا |
حریصؕ علیکم کہا جن کو رب نے |
وہ اکرم مکرم وہ ارحم ہیں آقا |
مصفی مجلی وہ طیؐؕب و طاہر |
جمالِ حسن کا وہ قلزم ہیں آقا |
عتیق ان کے اوصاف کی حد نہیں ہے |
مکرم ہیں آقا مقدم ہیں آقا |
معلومات