Circle Image

Samina Rafique

@rafiquesamina64@gmail.com

درد پہلو سے لپٹ کے چل رہا ہے
اورمحبت گنگناتی جا رہی ہے
دور افق میں ڈھلتے ڈھلتے شام کی دھوپ
تیرے عارض میں سماتی جا رہی ہے
رات اک مدہوش سی ناگن ہو جیسے
چاندنی میں سر سراتی جا رہی ہے

0
58
اسی آرزو سے نظر سجا تری دید ہی مرا خواب ہو
مجھے آگہی کی جھلک دکھا مرا دل بھی وقفِ عذاب ہو
تری جستجو کا سفر رہے یونہی روشنی کا گذر رہے
مری روح سے مری آنکھ تک یونہی دل کشی کا سراب ہو
ترا التفاتِ کرم بجا ، تری اک نظر بھی کمال ہے
جو ترے بغیر گذر گۓ کبھی ان دنوں کا حساب ہو

3
95
اس کی باتیں خوشبو ہیں
اس کا لہجہ جادو
جادو کے اثر میں ہوئ
ساری عمر تمام
اس کی آنکھیں جھیل ہیں
اور جھیل کنارے

2
85
رقص کر دلبرا رقص کر
دیکھ اسے رونما رقص کر
دیکھ کے اک جھلک یار کی
جھوم کے پیر اٹھا رقص کر
قیدِِ جسم و جاں کو توڑ کے
خاک سے ہو ہوا ،رقص کر

0
207