تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
Arqam Khawaja
@arqamkh12
9 مئی 2026
موزوں
Arqam Khawaja
@arqamkh12
عجب کھیل ہے داستانِ محبت
ستم ہے ستم کو سہے جا رہے ہیں
کنارے کو پانا جو ممکن ہے پھر بھی
یوں موجوں میں ایسے بہے جا رہے ہیں
محبت، محبت، ہماری محبت
سدا ہو امر یہ کہے جا رہے ہیں
جدائی امر ہو محبت امر ہے
0
5
11 اپریل 2025
رباعی
Arqam Khawaja
@arqamkh12
ختم ہم پر کبھی ستم نہ ہوئے
تیری الفت سے ہم بہم نہ ہوئے
تیرے قدموں کو چوم لیتے پر
تیرے کوچے میں ہم گدانہ ہوئے
وصل گزرا تو یہ ہوا معلوم
درد اتنے بڑھے کہ کم نہ ہوئے
ختم ہم پر کبھی ستم نہ ہوئے
0
39
20 مارچ 2025
غزل
Arqam Khawaja
@arqamkh12
جفا کا ہر ستم دل میں مرے آباد رہنے دو
یوں اس آبادئ غم سے مجھے برباد رہنے دو
نہ چھیڑو رازِ الفت میں جفا کے اُس فسانے کو
بگڑ جائے گا دردِ دل اسے بس یاد رہنے دو
جدائی کا کوئی قصہ اگرچہ زیرِ لب آئے
نہ سمجھو اس کو شکوہ تم اسے فریاد رہنے دو
جفا کا ہر ستم دل میں مرے آباد رہنے دو
0
54
معلومات