Circle Image

Syed Akbar Zahid

@akbarsyed9

ایوانِ حکومت کے در و بام ہلا دو
سر اپنے کفن باندھ کے ہنگامہ مچا دو
جس ملک کا دستور نہ دے پائے تحفظ
اُس ملک کے دستور کا ہر صفحہ جلا دو
ہم نے ہی بٹھایا تھا حکومت پہ جنھیں آج
وہ پوچھتے ہیں کون ہو تم یہ تو بتا دو

0
رازِ ہستی کی انتہا کیا ہے
ہر قدم پر یہ مرحلہ کیا ہے
ذوقِ دیدار بڑھ گیا اتنا
آئینے میں بھی وہ دِکھا کیا ہے
مٹ گئے سب نشان ہستی کے
نامِ بے نام جا بجا کیا ہے

0
رازِ ہستی کی انتہا کیا ہے
ہر قدم پر یہ مرحلہ کیا ہے
ذوقِ دیدار بڑھ گیا اتنا
آئینے میں بھی وہ دِکھا کیا ہے
مٹ گئے سب نشان ہستی کے
نامِ بے نام جا بجا کیا ہے

0
یہ رات بھی آخر ڈھلنی ہے
زنجیر بھی اب یہ ٹوٹے گی
یہ اونچے اونچے ایواں سب
مٹی میں گم ہو جائیں گے
نفرت کے ہیں جو سوداگر
پھر خوف سے تھر تھر کانپیں گے

0