تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
سحر
@Seher
30 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
پایانِ عشق کہتے ہیں جس کو تمام لوگ
یارو! میں اس مقام سے آگے گزر گئی
پایان عشق
2
10
22 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
جو لوگ حسن و عشق کی معراج پا گئے
اے فارحہؔ ترا بھی انہیں میں شمار ہے
حسن و غشق
1
15
7 اکتوبر 2024
غزل
سحر
@Seher
اک شخص میرے واسطے زندہ ہی مر گیا
الزام میری زلفِ پریشاں کے سر گیا
وہ معتبر کہاں تھا جو رہتا تمام عمر
نظروں سے گر کے دل سے بھی میرے اتر گیا
واعظ کا مے کدے پہ کچھ ایسا اثر ہوا
اب مے کدے میں شور ہے ساقی کدھر گیا
اک شخص میرے واسطے زندہ ہی مر گیا
2
10
69
18 اکتوبر 2024
غزل
سحر
@Seher
دل دیکھتے ہی دیکھتے ویران ہو گیا
ہاں عشق کر کے مجھ کو یہ نقصان ہو گیا
اس کی جفا کے داغ وفاؤں سے دھو دیئے
اپنے کئے پہ پھر وہ پشیمان ہو گیا
اس دورِ موج خیز میں جینا محال ہے
مرنا تو اس جہان میں آسان ہو گیا
دل دیکھتے ہی دیکھتے ویران ہو گیا
1
10
18 اکتوبر 2024
آزاد نظم
سحر
@Seher
دسمبر لوٹ آیا ہے
مجھے اب چھوڑ دو جاناں
دسمبر میں ملے تھے ہم
تمہیں کچھ یاد تو ہوگا
کئی وعدے کیے تھے پر
نبھائے ہی نہیں تم نے
دسمبر لوٹ آیا ہے
1
38
18 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
شائلہؔ، فارحہؔ یا سحرؔ جو کہو
ہم ہیں بنتِ شگفتہ سنو دوستو
شائلہ فارحہ سحر
1
6
7 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
ہر وقت ہر کسی کو میسر نہیں ہیں ہم
ملنے کی آرزو ہے تو آجاؤ خواب میں
ملنے کی آرزو
2
13
7 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
جائیں گی فارحہؔ تو یہ کہتے پھریں گے لوگ
اب بیش قیمتی وہ خزانہ نہیں رہا
خزانہ
1
8
7 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
گرا ہے آنکھ سے اک سرخ موتی
مرے ماضی کو چھیڑا ہے کسی نے
ماضی
1
5
7 اکتوبر 2024
شعر
سحر
@Seher
میں جب سے بولنے ہندی لگی ہوں
مری شربت بھی امرت ہو گئی ہے
شربت امرت
0
5
معلومات